انگلینڈ سے وائٹ واش، مصباح اور وقار کو ہٹانے کا مطالبہ

0
1097

انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں وائٹ واش نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں قومی ٹیم کے مداحوں کو مایوس کردیا۔

برمنگھم میں آخری ون ڈے میں بڑا اسکور بنانے کے باوجود قومی ٹیم کی شکست سے برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی بہت زیادہ مایوس دکھائی دیئے۔

 میچ کے اختتام پر برمنگھم میں پی سی بی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مداحوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق، بالنگ کوچ وقار یونس اور ٹیم انتظامیہ کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔