انضمام الحق زلمی فیملی کا حصہ بن گئے

0
629

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6  کے بقیہ میچز کیلئے پشاور زلمی نے ہاشم آملا کی جگہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کو مینٹور اور بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں انضمام الحق کو زلمی فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔

جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ لیجنڈ انضمام الحق نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے۔

انہوں نے انضمام الحق کا اپنی ٹیم میں ویلکم بھی کیا۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض (کپتان) ، ابرار احمد ، عماد بٹ ، بسم ﷲ خان ، ڈیوڈ ملر، فابئین ایلن ، فیڈل ایڈورڈز ، حیدر علی ، امام الحق ، کامران اکمل ، محمد عامر خان ، محمد عرفان سینئر ، محمد عمران ، محمد عمران رندھاوا ، روومن پاؤل ، وقار سلام خیل ، شیرفین ردر فورڈ ، شعیب ملک اور عمید آصف شامل ہیں۔