اعظم خان پر مداح کی اشاروں میں تنقید

0
333
اعظم خان پر مداح کی اشاروں میں تنقید

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے قومی ٹیم کے مداحوں کو گرین شرٹس کی کارکردگی پسند نہ آئی۔

سیریز کے دوسرے میچ میں اعظم خان جب صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو مداح ان سے کافی ناراض ہوئے جس کا اظہار انہوں نے اپنے اپنے انداز میں کیا۔

اسٹیڈیم میں موجود ایک مداح نے اعظم خان پر اشاروں کے ذریعے تنقید کی جس میں اس کا غصہ اور مایوسی بھی واضح تھی۔

واضح رہے کہ اعظم خان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صفر اور دوسرے میں صرف 1 رن بنایا تھا۔