اذہان کے سپراسٹور سے ثانیہ مرزا کی خریداری

0
668

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کو چیزوں کے نام سکھانے کے لئےالگ اور پیار بھر انداز  اپنایا جس کی ویڈیو مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے۔

ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کو کھیل کھیل میں مختلف چیزوں کے نام سکھانے کے لئے کمرے میں کھلونوں سے ایک سپر اسٹور کا ماحول بنایا جس میں وہ خریدار بنیں۔

انسٹاگرام پرثانیہ مرزا نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اذہان کو سکھانے کے لئے خریداری کے بعد اس سے چیزوں کو کاؤنٹر پر اسکین کراتی ہیں اور مختلف چیزوں کے نام بھی پوچھتی ہیں تاکہ بیٹا سیکھ سکے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ جب آپ کے پاس بہت ہی پیارا دکاندار ہو،بیٹے کے ساتھ کھیلنا اور سکھانا ساتھ ساتھ۔

بھارتی اداکارہ دیا مرزا سمیت لاکھوں مداحوں نے ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو کو پسند کیا اور انکے ساتھ اظہار محبت بھی کیا۔